مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک پر سفری پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی سب سے بڑی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک پر لگائی جانے والی سفری پابندیوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اسے برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے 5 میں سے 4 ججز نے ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ ایک جج نے اس کی مخالفت کی۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ امریکی صدر اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ملکی مفاد کی خاطر چند ممالک پر پابندی لگنی چاہیے تو انہیں امریکی امیگریشن پالیسی کے تحت یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مخصوص ممالک پر سفری پابندی عائد کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے مسلم اکثریتی ممالک ایران، یمن، شام، صومالیہ، چاڈ اور لیبیا کے باشندوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی اور بعد میں اس فہرست میں شمالی کوریا اور ونزویلا کو بھی شامل کیا گیا تھا۔
امریکی سپریم کورٹ کا مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم
امریکی سپریم کورٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلم ممالک پر سفری پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
News ID 1881733
آپ کا تبصرہ